اراضی تنازعہ پر فائرنگ‘ بھائی کو  بچاتے ہوئے بہن شدید زخمی‘ ملزم فرار

       اراضی تنازعہ پر فائرنگ‘ بھائی کو  بچاتے ہوئے بہن شدید زخمی‘ ملزم فرار

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)اراضی تنازعہ کی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، بھائی کو بچاتے ہوئے 25 سالہ بہن زخمی ہوگئی‘تفصیل کے مطابق محمد پور کے رہائشی محمد نواز کا ملزمان انور، راشد وغیرہ کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گزشتہ روز ملزمان انور، راشد وغیرہ (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کی خاطر جمع ہوگئے جس پر محمد نواز کے بیٹے فیض علی نے ملزمان کو ایسا کرنے سے منع کرنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ فیض علی کو بچاتے ہوئے اسکی ہمشیرہ پروین بھائی کے سامنے آگئی، فائر لگنے کے نتیجہ میں پروین بی بی شدید زخمی ہوگئی اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، زخمی ہونیوالی 25 سالہ پروین بی بی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے موقع سے فرار ہوجانے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -