ضلع مظفرگڑھ: حاملہ خاتون کی ہلاکت پر  آر پی او کا نوٹس‘ شوہر سمیت 4 افراد  کیخلاف مقدمہ‘ میرٹ پر تفتیش کرنیکا حکم

    ضلع مظفرگڑھ: حاملہ خاتون کی ہلاکت پر  آر پی او کا نوٹس‘ شوہر سمیت 4 افراد  ...

  

  ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)ضلع مظفر گڑھ میں حاملہ خاتون کی ہلاکت پر آر پی او نے سخت نوٹس لیکر ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،آر پی او کے حکم پر ملزم شوہر اور 2خواتین سمیت 4ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق ریجنل (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار کے علاقہ رام پور میں 6ماہ کی حاملہ لڑکی کوثر بی بی کی ہلاکت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے مفصل رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او نے بتایا کہ کوثر بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل علی رضا کے ساتھ ہوئی،کوثر بی بی کے والد محمد حفیظ کے بقول اس کی بیٹی 6ماہ کی حاملہ تھی،علی رضا اور اسکے والدین کوثر بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے،مدعی محمد حفیظ کے مطابق کوثر بی بی علی رضا اسکے والد محمد یوسف والدہ اقبال مائی کے تشدد کی وجہ سے ہلاک ہو ئی،آر پی او کے حکم پر مقتولہ کے والد محمد حفیظ کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت علی رضا،اسکے والد یوسف والدہ اقبال مائی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ کسی شخص کو قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی کی جان لیقتل کے اس مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی ڈی پی او زاتی طور پر کریں ملزمان گرفتار کر کے میرٹ پر تفتیش کی جائیمقتولہ کے حاملہ ہونے کی صورت میں تو یہ دوہرے قتل۔کی واردات بن جاتی ہے پولیس اس وقوعہ کی تفتیش کے دوران ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ ملزمان کو چالان کرے تاکہ قتل کی ایسی اندوہناک واردات کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا مل سکے،ار پی او نے کہا کہ مجھے اس وقوعہ کی تفتیش کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ رکھا جائے آر پی او کو بتایا گیا کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے اجزا فرنزک سائنس لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -