گرین پاکستان مہم فوٹو سیشن‘ کاغذی کارروائیوں کی نذر‘ افسر مالا مال

      گرین پاکستان مہم فوٹو سیشن‘ کاغذی کارروائیوں کی نذر‘ افسر مالا مال

  

  جتوئی (نمائندہ پاکستان) وزیراعظم کی درخت لگاؤ مہم کاغذی کارروائیوں تک محدود ہوگئی‘ اہل علاقہ کے لوگ امیر بخش حضوربخش محمد قاسم عبیداللہ محمد نوید محمد راشد محمد شہباز محمد شہزاد محمد فیصل محمد رشید محمد خالد ریاض حسین سجاد حسین ودیگر لوگوں نے محکمہ جنگلات جتوئی کے(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

 آفیسران اور اہلکاروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث پھیلنے  والے امراض کے خدشات کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک بھر میں گرین پاکستان کو شروع کردیا جو فرضی میٹنگز‘فوٹو سیشن اور کاغذی کاروائی تک محدود ہوگئی ہے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ جتوئی کے محکمہ جنگلات کے آفیسران اور ملازمین نے ٹمبر مافیا سے ملی بھگت کر کے جتوئی کی تمام نعروں کے کنارے ہرے بھرے درختوں کی کٹائی کرا نہروں کو ویران کردیا ہے انہوں نے کہا کہ کئی بار ہم نے ضلعی آفیسران کو کرپٹ اہلکاروں کے خلاف تحریری درخواست دی مگر آج تک ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی لوگوں  نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ طور پر تحقیقات کرکے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مالا مال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -