دوسرا مرحلہ‘ کل سے صوبہ بھر میں مڈل سکول اوپن‘ تیاریاں مکمل 

  دوسرا مرحلہ‘ کل سے صوبہ بھر میں مڈل سکول اوپن‘ تیاریاں مکمل 

  

جام پور (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے دوسرے فیزمیں مڈل سکولوں کو کھولنے کے لیے ہدایت جاری کر دی ہیں۔ کل مورخہ 23ستمبر سے صوبہ بھر میں مڈل سکول کھول  دیے جائیں گے۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب نے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت نامہ (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

جاری کر دیا۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب سائرہ اسلم نے دوسرے فیز کے لیے مڈل سکول کھولنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ پنجاب بھر کے سی ای او ز کے نام جاری کیے گئے مراسلہ کے مطابق سکولوں میں حکومتی ایس او پی ایز پر سختی سے عمل درامد کرایا جائے۔ بچوں کو ماسک اور سینی ٹائرز اور دیگر سہولیات باہم پہنچائی جائیں۔ ضلع افسران دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے سکولوں کے دورے کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کرائیں۔ دوسری طرف ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی نے متعدد سکولوں کے دورے کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اور ہیڈماسٹر وں کو حکومتی ہدایت پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سم جھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکول حکومت کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے سکول بند کر دیے جائیں گے۔ اور سربراہان ادارے کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ 

تیاریاں مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -