شہریوں کو سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ ملک عامر ڈوگر 

شہریوں کو سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ ملک عامر ڈوگر 

  

ملتان(نیوز رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور نئی سکیموں کا اجراء  اولین ترجیح ہے تاکہ عوام بنیادی سہولیات کے منصوبوں سے بروقت مستفید ہو سکے انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی حلقہ 155 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا منیجنگ ڈائریکٹر(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

 واسا ناصراقبال سمیت ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے اس دوران ایم ڈی واسا ناصراقبال نے قومی حلقہ 155 اور صوبائی حلقوں پی پی 214،215،216 میں فراہمی و نکاسی آب کے ایس ڈی جیز منصوبوں کے تحت 13 کروڑ روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ سیوریج نارتھ، ساؤتھ اور سنٹرل ڈویژنوں میں نکاسی آب کے منصوبوں پر 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ واٹر سپلائی سکیموں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے مالی سال 2020 21- میں اے ڈی پی میں واسا ملتان کے منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا اور فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات سے محروم شہری آبادیوں میں منصوبوں کو جلد شروع کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ایس ڈجیز منصوبوں کے تحت جہاں سیوریج اور واٹر سپلائی کی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ان سکیموں کے افتتاح سے متعلق شیڈول بھی جلد از جلد ترتیب دیا جائے۔

ملک عامر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -