تھانہ قطب پور: بلڈنگ خالی کرانے کیلئے مالک کو دربدر کی ٹھوکریں 

       تھانہ قطب پور: بلڈنگ خالی کرانے کیلئے مالک کو دربدر کی ٹھوکریں 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) پولیس کی من مانیاں بڑھ گئیں‘ شہریوں کی عمارتوں پر تھانے قائم ہوگئے، کرایہ ادا کیا نہ بلڈنگ واپس کی، آسٹریلوی نژاد پاکستانی نے حکام سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔آسٹریلیوی نڑاد پاکستانی سید ظفر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے بلڈنگ خالی کی نہ کرایہ ادا کیا، بجلی کا بل بھی (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

لاکھوں روپے میں پہنچ گیا ہے۔ پولیس تھانہ قطب پور بلڈنگ رینٹ پر حاصل کر کے قابض ہو گئی،پولیس قطب پور نے 10 ماہ سے بلڈنگ کا کرایہ ادا کیا نہ خالی کر رہے ہیں، پولیس کے قبضہ سے بلڈنگ خالی کرانے کے لئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوں۔ سی پی او کو لیگل نوٹس بھجوانے کے باوجود 10 ماہ میں صرف 3 ماہ کا رینٹ ادا کیا گیا ہے، بلڈنگ کی توڑ پھوڑ کر کے نقصان پہنچایا گیا کرایہ بھی 3 لاکھ سے زائد باقی ہے۔ پولیس کے ساتھ کیا گیا معاہدہ اٹھائے آسٹریلوی نڑاد شہری سی پی او اور ایس پی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہے۔

ٹھوکریں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -