پی سی جی اے الیکشن: پاکستان جنرز گروپ ونر‘ حامیوں کا جشن 

  پی سی جی اے الیکشن: پاکستان جنرز گروپ ونر‘ حامیوں کا جشن 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے انتخابات برائے سال21-2020ء میں پاکستان جنرز گروپ نے میدان مار لیا۔مد مقابل پاکستان پروگریسو گروپ کو کلین سویپ شکست سے دوچا کر دیا۔پروگریسو گروپ ایک سیٹ (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

بھی نہیں جیت سکا۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام 15نشستوں پر جنرز گروپ کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔جنرز گروپ نے مسلسل بارہویں سال کامیابی حاصل کی۔جنرز گروپ کے ڈاکڑ جسومل پی سی جی اے کے نئے چیئرمین ہوں گے۔پاکستان جنرز گروپ کے کامیاب امیدواروں میں ملک طفیل نے 439'غلام مصطفے نے 470'رشید احمد نے434'ڈاکٹر جسو مل نے 440'مہیش کمار نے445'رمیش بابو نے425'روپن مل نے421'عمران خان نے438'فیصل نصیر قریشی نے 442'محمد مقبول نے438'خالد رفیق نے459'محمد ہارون نے442'محمد شہباز419'غلام قادر نے403'اورعمیر شبیر نے 393 ووٹ حاصل کیئے۔گروپ چیئرمین حاجی محمد اکرم'شہزاد علی خان'مسعود مجید نے کہا کہ کامیابی تاریخی اور یادگار ھے اور انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔اتحاد واتفاق کی ساتھ ملک کی سب سے بڑی صنعتی تنظیم کو مضبوط و موثر بنائیں گے۔پی سی جی اے کے الیکشن میں ملتان اور کراچی کے پولنگ سٹیشنوں پر کل 789,ووٹوں میں سے 771 ووٹ کاسٹ ہوئے۔جنرز گروپ کے حامیوں نے جیت کا بھرپور جشن منایا'ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے'کامیاب عہدیداروں کو ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -