طالبان کا افغان سکیورٹی فورسز  پر بڑا حملہ،29اہلکار ہلاک

طالبان کا افغان سکیورٹی فورسز  پر بڑا حملہ،29اہلکار ہلاک

  

  کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان اورافغان فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں 29سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے 29سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ پرتشدد واقعات پر افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ افغا نستا ن میں حالیہ کشیدگی قابل مذمت ہے۔ افغان امن بات چیت کے فریقین کو تشدد میں کمی کرنی چاہیے۔

افغانستان حملہ

مزید :

صفحہ اول -