احتساب عدالت کی ایف آئی اے کوحمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت
لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے ایف آئی اے کوکوٹ لکھپت جیل میں قید حمزہ شہباز کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی،حمزہ شہباز سے العریبیہ،رمضان شوگر ملزاور شریف فیڈ اور ڈیری ملز کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرے گی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت طلب کی۔ احتساب عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز العربیہ، رمضان شوگر مل سمیت دیگر کمپنیوں کے ڈاریکٹر ہیں،کیس کی تفتیش میں حمزہ شہباز کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے،حمزہ شہباز اس وقت جیل میں قید ہیں جہاں ان کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جاے۔
حمزہ شہباز