انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج، نئی منصوبہ بندی فائنل 

انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج، نئی منصوبہ بندی فائنل 

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)  صوبے کے انتہائی مطلوب ملز م کی عدم گرفتاری پر پنجاب پولیس کی جدید ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے‘ ملزم کی گرفتاری کا دائرہ کار 36 اضلاع تک بڑھا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گجر پورہ بداخلاقی واقعہ کو 14 روز گزر گئے پنجاب پولیس 2 ہفتے گزرنے کے باوجود مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہ کر سکی، پولیس کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود ملزم کی عدم گرفتاری پولیس کا رگردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے عابد ولد محمد اکبر جس کے خلاف مقدمہ نمبر 1369/20 درج ہے کی گرفتاری کے لیے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کی ضلعی پولیس افسران کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں پولیس کو ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے پناہ گاہوں، درباروں، مزاروں، امام بارگاہوں، مدارس، تھیٹرز، سرکس‘ پارکوں سمیت دیگر مقامات چھاپے مارنے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے عوامی آگاہی مہم چلانے بارے بھی ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ضلعی پولیس افسر خانیوال نے ضلع بھر کے 18 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس بارے حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -