مافیاز سے نمٹنے کیلئے حکومت نے منصوبہ بندی کرلی‘ سید فخر امام 

مافیاز سے نمٹنے کیلئے حکومت نے منصوبہ بندی کرلی‘ سید فخر امام 

  

 بٹہ کوٹ +اڈاجھلار مدینہ(نمائندگان پاکستان) ملک میں گندم کاکوئی بحران نہ ہے،پانچ لاکھ ٹن گندم پہنچ چکی ہے،حکومت  بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہے. مافیاز سے نمٹنے کیلیے حکومت  نے منصوبہ بندی کر لی ہے،کرپشن ہی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بلدیاتی انتخابا ت میں تاخیر ممکن ہوسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام نے گزشتہ روز وائس چیرمین بلدیہ کبیروالہ ملک طاہر شفیق کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں گندم کا کوئی بحران پیدا نہ ہونے دے گی اسوقت تک پانچ لاکھ ٹن گندم پہنچ چکی ہے اور مزید گندم اس ماہ کے آخر پہنچ جائیگی،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بنیادی ضرورت اشیاء کی فراہمی کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں پوری طرح سنجیدہ ہے مگر کورونا کے باعث  یہ انتخابات چند ماہ کے لئے موخر ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن  نے ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مافیاز ہر وقت بحران پیدا کرنے کی پلاننگ کرتے رہتے ہیں مگر حکومت کے بر وقت اقدامات سے انکی کاوشیں کامیاب نہ ہو سکی ہیں۔

فخر امام

مزید :

صفحہ اول -