دورہ پاکستان، 25رکنی زمبابوے سکواڈ کا اعلان 

دورہ پاکستان، 25رکنی زمبابوے سکواڈ کا اعلان 

  

 لاہور،ہرارے(سپورٹس رپورٹر،نیٹ نیوز)دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے بورڈ نے 25 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا  جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے کورونا ایس او پیز کی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں جن میں کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اورمتعلقہ لوگوں کی صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کوپاکستان پہنچنے کے بعد کم از کم 5 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا اور پاکستان آمدسے قبل زمبابوے سکواڈ میں شامل افرادکاایک کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے جو زمبابوے کی کرکٹ ٹیم او ر اراکین کا زمبابوے میں کیا جائے گا پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔  شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم  20 اکتوبر کو ٹیم 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی20 میچز کیلی پاکستان آئیگی۔ اس دورے میں شامل 3  ون ڈے میچز آئی سی سی کی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، ان کا انعقاد30 اکتوبر سے 3 نومبر تک ملتان میں ہوگا، ٹی20 میچز کی 7، 8  اور 10 نومبر کو راولپنڈی میزبانی کرے گا۔۔زمبابوے کا ٹریننگ اسکواڈ فراز اکرم، ریان برل، ریجس چاکابوا، برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چھامو چھیبابا، ایلٹن چگمبرا، ٹینڈائی کرسورو، کریگ ایروائن، کائیکل جارویس، لیوک  جونگوے، تناشے کمیون ہکامووے، ویسلے مدھیویرا، ٹائیمیسن ماروما، ویلنگٹن مساکیڈزا، برینڈن ماووتا، پیٹر مور، کارل ممبا، رچمونڈ موتمبامی، رچرڈ نگاراوا، سکندر رضا، ملٹن شومبا، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈ ٹریپانو اور سین ولیمز پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -