قومی ٹی 20کپ،بابراعظم کی پہلے راؤنڈ میں شرکت مشکوک

  قومی ٹی 20کپ،بابراعظم کی پہلے راؤنڈ میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں 3ٹیموں کو سٹار کرکٹرز کی کمی محسوس ہوگی۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے بابر اعظم کی شرکت مشکوک ہے جبکہ ناردرن کو عماد وسیم کے بغیر نائب کپتانوں پر انحصار کرنا ہوگا،خیبر پختونخوا کو شاہین شاہ آفریدی کی خدمات میسر نہیں ہوں گی، تینوں کھلاڑیوں کی دستیابی راولپنڈی میں شروع ہونے والے دوسرے راونڈ سے قبل ہونے کا امکان نہیں، دوسری جانب شعیب ملک ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کے لیے دبئی سے واپس آگئے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 6 اکتوبر تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے، سینٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم اس وقت انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ میں سمرسٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
 ناردرن کے کپتان عماد وسیم ناٹنگھم شائر کی جانب سے ایکشن میں ہیں، خیبر پختونخوا کی ٹیم میں شامل اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہیمپشائر کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔