شاہین شاہ کی عمدہ باؤلنگ نے انضمام الحق کا دل جیت لیا

شاہین شاہ کی عمدہ باؤلنگ نے انضمام الحق کا دل جیت لیا

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا دل جیت لیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر کارکردگی دکھائے دلی خوشی ہوتی ہے کاؤنٹی میں انہوں نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیاوہ کم عمر ہونے کے باوجود دیگر پیسرز سے مختلف نظر آرہے تھے۔

،سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ انڈر19 کرکٹ کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے انہیں قومی کیمپ کا حصہ بنایا، شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں مسلسل نکھار آتا جارہا ہے لیکن ان کو انجریز کے خطرات لاحق ہیں، میرے خیال میں ان کو محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -