کرکٹ کی ترقی کیلئے سپانسرز ضروری ہیں،محمد رضوان

کرکٹ کی ترقی کیلئے سپانسرز ضروری ہیں،محمد رضوان

  

پشاور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ سپانسرز کے بغیر کوئی بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کامیاب نہیں ہوسکتا نہ ہی کھلاڑی اوپر جاسکتے ہیں جب تک سپورٹ نہیں ہوگی اس وقت تک کامیابی نہیں مل سکتی شمع،کرکٹ کلب خیبرپختونخوا میں پہلے نمبر پر ہے اور ملک بھر میں بھی ہماری بڑی پہچان ہے  کرکٹ کے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے وہ گزشتہ روز شمع کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے کلب نے بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ٹورنامنٹ جیتا اور آنے والے ٹورنامنٹس میں بھی ہم نمبر ون رہیں مستقبل میں بھی کلب اسی طرح عمدہ پرفارمنس دکھائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -