آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کھیلا جائے گا

    آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کھیلا جائے گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اکتوبر لیڑر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے گفتگو کرتے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔

 اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور ڈبلز، ایمچور، اندڑ 12، انڈر 14، انڈر 16 اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -