نووک اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

      نووک اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

  

روم(آئی این پی)سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ناروے کے کھلاڑی کاسپر رڈ سیمی فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں 33 سالہ عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کے حریف کھلاڑی کاسپر رڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5اور 6-3سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں ان کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف ڈیاگو شوارٹز مین سے ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -