فیصل آباد، ٹرک نے 2افرادکو کچل ڈالا، فائرنگ سے مزدور قتل، 18سالہ نوجوان کی خودکشی 

فیصل آباد، ٹرک نے 2افرادکو کچل ڈالا، فائرنگ سے مزدور قتل، 18سالہ نوجوان کی ...

  

 فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)تیز رفتار ٹرک کے کچلنے سے دو افراد جاں بحق، فائرنگ سے ایک مزدور قتل جبکہ 18 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ ٹول پلازہ کے قریب ایک ٹرک سڑک کے کنارے سوئے ہوئے دوافراد کے اوپر سے گزر گیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے ایک کا نام مقصود ہے جبکہ دوسرے کا نام وسیم بتایا گیا ہے دوسرے واقعہ میں محمدپورہ فیصل آباد کے رہائشی 18سالہ لڑکے طیب نے سمندری کے علاقہ تاندلیانوالہ بائی پاس پر واقع فلور ملز کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں کود کر خود کشی کرلی خود کشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی  دوسری جانب لکڑ منڈی چوک جھنگ روڈ پر واقع نیو فوجی ہوٹل کے قریب دو فیکٹری مزدور آپس میں جھگڑ پڑے جن میں سے ایک مزدور نے دوسرے پر فائرنگ کردی اور گولی دوسرے مزدور 35سالہ اکرم کو لگ گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی 1122ریسکیو نے مقتول کی نعش چوکی پولیس گلفشاں کالونی کے حوالے کر دی گئی۔

ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ آخر -