”آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے سے کہا تھا کہ اگر صدارتی ووٹ لینا ہو تو ۔۔“شیخ رشید نے بڑا انکشاف کر دیا 

”آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے سے کہا تھا کہ اگر صدارتی ووٹ لینا ہو ...
”آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے سے کہا تھا کہ اگر صدارتی ووٹ لینا ہو تو ۔۔“شیخ رشید نے بڑا انکشاف کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماو¿ں سے ہونے والی ملاقات اور اس دوران ہونے والی گفتگو پاکستانی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رہنماوں کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے سے کہا تھا کہ اگر صدارتی ووٹ لینا ہو تو اسمبلیاں حلال ہو جاتی ہیں اور اگر ناکام ہوں تو اسمبلیاں حرام ہو جاتی ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں کسی مسئلے میں نہ لائیں، سیاسی معاملات میں آپ جانیں اور آپ کا کام جانے، سیاست فوج کا کام نہیں۔

وفاقی وزیر کے بقول جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں سول حکومت بلائے گی تو لبیک کہیں گے۔اپوزیشن کے اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ لکھ کر لے لیں کہ پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے گی۔

ایک اور انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران شرکاءمیں سے ایک کو کہا گیا آپ نے الیکشن کی رات فون کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ عسکری قیادت کو فون کرنے والے پارلیمنٹیرین کا نام خواجہ آصف ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس فون پر عسکری قیادت نے خواجہ آصف سے کہا کہ دھاندلی نہیں ہو گی اور پھر خواجہ آصف جیتے۔

مزید :

قومی -