" ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کو جنرل باجوہ اور جنرل فیض سے کھری کھری سننے کی سعادت نصیب ہوئی"سینئر صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کردیا

" ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کو جنرل باجوہ اور جنرل فیض سے کھری کھری ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی رہنماﺅں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے جس میں عسکری قیادت نے سیاسی رہنماﺅں سے فوج کو سیاست سے دور رکھنے پر اصرار کیا تاہم اب سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بہت بڑ ا دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”خبروں کے مطابق جنرل باجوہ اور جنرل فیض سیاسی قیادت سے ملے تا کہ یہ بتایں کہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں۔ (کھلا تضاد) ن لیگ کی طرف سے شہباز، ایاز ، احسن ، خواجہ آصف، پی پی پی کی طرف سے بلاول، شیری، نوید قمر کو کھری کھری سننے کی سعادت نصیب ہوئی۔ اور ہاں مگر وزیر اعظم عمران خان ہیں۔‘‘

صحافی طلعت حسین نے اپنے اگلے ٹویٹ میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اب بلاول اور شہباز سمیت تمام بہادر جمہوریت و شفافیت پسند لیڈران پر لازم ہے کہ کم از کم اپنے ووٹروں کو بتاہیں کہ اس میٹنگ میں کیا ہوا؟ ان کو کیا کوئی میٹنگ ایجنڈا دیا گیا تھا؟ ان کو کیا سمجھایا گیا؟ انہوں نے کیا کہا؟ وہ کیوں گئے؟ کیا یہ متوازی نظام تھا یا ایک پیج والا؟کچھ تو بولیں۔“

سینئر صحافی کا کہناتھا کہ ” ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وہ خبروں کا حوالہ بننے والی میٹنگ کا حصہ نہیں تھے اور نہ ان کو وہاں پر ہونے والے معاملات کا علم ہے۔“

مزید :

قومی -