نائجیریاکی ایک ریاست کی ملکہ حسن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں کمشنر گرفتار

نائجیریاکی ایک ریاست کی ملکہ حسن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں کمشنر ...
نائجیریاکی ایک ریاست کی ملکہ حسن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں کمشنر گرفتار
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

کوگی(ویب ڈیسک) افریقی ملک نائجیریا کی ریاست کوگی کی ملکہ حسن ایلزبتھ اوینیی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں واٹر ریسورسز کے کمشنر عبدالمومونی ڈانگا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ملکہ حسن نے چند روز قبل اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ کمشنر برائے واٹر ریسورسز کو اپنے بہن بھائیوں کا خٰیال رکھنا چاہیئے بالخصوص اس بہن کا جو میری دوست بھی ہے۔

کمشنر کو یہ پوسٹ سخت ناگوار گزری اور اس نے ملکہ حسن کو اغوا کروالیا، اغوا کاروں نے ایلزبتھ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور برہنہ کرکے ویڈیو بنائی۔

کمشنر نے ملکہ حسن کی برہنہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر ماڈل کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ دو دن بعد کمشنر کے چنگل سے آزادی ملنے کے بعد ملکہ حسن نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے تحقیقات کے بعد کمشنر کو مکروہ فعل میں ملوث پایا اور انہیں حراست میں لے لیا۔

مزید :

بین الاقوامی -