پاکستان کے دورے سے پہلے زمبابوین کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری آ گئی، ٹیم کے کپتان بھی خوشی سے نہال

پاکستان کے دورے سے پہلے زمبابوین کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری آ گئی، ٹیم کے کپتان ...
پاکستان کے دورے سے پہلے زمبابوین کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری آ گئی، ٹیم کے کپتان بھی خوشی سے نہال

  

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر ہے کہ رواں سال کے آغاز میں فٹنس مسائل کا شکار ہونے والے تین کرکٹرز ٹینڈائی چتارا، کائل جارویس اور ریان برل مکمل طور پر فٹ اور دورہ پاکستان کیلئے دستیاب ہیں جنہوں نے دیگر کرکٹرز کیساتھ ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چھامو چھبابا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹور کی اجازت ملنے کی امید ہے جس کے پیش نظر کھلاڑیوں نے ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے، تمام کھلاڑی کرکٹ کو ترسے ہوئے ہیں لیکن ابتداءمیں سخت مشقت سے گریز کر رہے ہیں جسے بتدریج بڑھاتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میچ پریکٹس کا موقع نہ ملنا تشویش کی بات ہے، ہم حکام سے بات کررہے ہیں کہ آپس میں میچ کھیلنے کی اجازت دیدی جائے، تمام تر مسائل کے باوجود اپنے طور پر بہترین تیاری کرتے ہوئے بلند عزائم کے ساتھ سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورہ پاکستان میں صدر مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی، مہمان نوازی بھی شاندار رہی، امید ہے کہ اس بار بھی تجربہ خوشگوار رہے گا۔ 

مزید :

کھیل -