”ایکسرسائز کا سیشن اور اشتہاری بورڈ پر لگی خاتون کی تصویر آپ کے جذبات کو اُ بھارتی ہے تو پھر ۔۔“ سینئر صحافی کے ٹویٹ پر فواد چوہدری نے سیدھی سیدھی سنا ڈالیں 

”ایکسرسائز کا سیشن اور اشتہاری بورڈ پر لگی خاتون کی تصویر آپ کے جذبات کو اُ ...
”ایکسرسائز کا سیشن اور اشتہاری بورڈ پر لگی خاتون کی تصویر آپ کے جذبات کو اُ بھارتی ہے تو پھر ۔۔“ سینئر صحافی کے ٹویٹ پر فواد چوہدری نے سیدھی سیدھی سنا ڈالیں 

  

لاہور (ڈیل پاکستان آن لائن )آج کل پاکستانی ڈراموں کے بے باک انداز نے سب کو ہی حیران کر رکھاہے اور اکثر اوقات اس پر سوشل میڈیا پر بحث بھی ہوتی دکھائی دیتی ہے تاہم اب سینئر صحافی انصار عباسی نے اعتراض کرتے ہوئے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ایک ایکسرسائز سیشن کی ویڈیو شیئرکی جس پر فواد چوہدری بھی میدان میں آئے اور کھر ی کھری سنا ڈالیں ۔

تفصیلات انصار عباسی نے پی ٹی وی میں چلنے والے کثرت کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں ایک نوجوان لڑکی مغربی لباس ٹراﺅزر اور ٹی شرٹ زیب تن کرتے ہوئے ہاتھ میں ڈمبلز اٹھا کر کثرت کے طریقے بتا رہی ہیں ۔اس کے ساتھ سینئر صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ یہ پی ٹی وی ہے ، اس کے ساتھ صحافی نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کو بھی مینشن کیا ۔

انصار عباسی کا اب یہ ٹویٹ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نظروں سے بھی گزرا اور انہیں سینئر صحافی کا یہ انداز بالکل بھی نہیں بھایا ، انہوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”اگر ایک کثرت کا سیشن اور اشتہاری بورڈز پر لگی خاتون کی تصویر آپ کے جذبات کر اُبھارتی ہے تو پھر آپ کو یقینی طور پر نفسیاتی علاج اور نصیحت کی ضرورت ہے ۔“

مزید :

قومی -