معروف ٹینس سٹار نووک جوکوچ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، اب کس بات پر وارننگ ملی؟

معروف ٹینس سٹار نووک جوکوچ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، اب کس بات پر وارننگ ملی؟
معروف ٹینس سٹار نووک جوکوچ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، اب کس بات پر وارننگ ملی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربین ٹینس سٹار نووک جوکووچ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے جنہیں اٹالین اوپن کے سیمی فائنل میں بھی بدزبانی کرنے پر وارننگ مل گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اٹالین اوپن کے سیمی فائنل میں کیسپر روڈ سے مقابلے کے دوران جوکووچ مسلسل چیئر امپائر سے بحث کرتے رہے جس پر دوسرے سیٹ میں انہیں نامناسب الفاظ پر وارننگ دی گئی۔
واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل جوکووچ کو لائن جج کو گیند مارنے پر یوایس اوپن سے ڈس کوالیفائی کیا گیا جبکہ ایک روز قبل رواں ایونٹ میں ریکٹ توڑنے پر بھی وارننگ کا سامنا کرنا پڑا۔ 

مزید :

کھیل -