ریلوے میں کوئی نظام ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں : چیف جسٹس گلزار احمد کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس 

ریلوے میں کوئی نظام ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں : چیف جسٹس گلزار ...
ریلوے میں کوئی نظام ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں : چیف جسٹس گلزار احمد کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازمین کی مستقلی سے متعلق اپیل پر سماعت کی ، جس دوران چیف جسٹس نے ریلوے کی اپیل خارج کرتے ہوئے بھرتیوں کی ناقص پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملازمین کی بھرتیوں پر کوئی پالیسی نہیں ، ریلوے انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ۔ عدالت نے کہا کہ ریلوے میں کوئی نظام ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں ۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین 10،10 سال سے ریلوے میں ملازمت کررہے ہیں، بھرتیوں کے وقت قابلیت اورمیرٹ کیوں نہیں دیکھاجاتا، ملازمین کورکھ لیتے ہیں پھرکہتے ہیں کوئی پالیسی ہی نہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -