موٹروے کیس، ملزم عابد ممکنہ طورپر کہاں روپوش ہوسکتا ہے؟ پولیس افسران کو مراسلہ جاری

موٹروے کیس، ملزم عابد ممکنہ طورپر کہاں روپوش ہوسکتا ہے؟ پولیس افسران کو ...
موٹروے کیس، ملزم عابد ممکنہ طورپر کہاں روپوش ہوسکتا ہے؟ پولیس افسران کو مراسلہ جاری

  

لاہور (ویب ڈیسک) موٹروے زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم عابد کو پولیس 13 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کر سکی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی)،پنجاب انعام غنی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ بھجوا دیا۔مراسلے کے مطابق ملزم ممکنہ طور پر مزاروں، مساجد اور امام بارگاہوں میں روپوش ہو سکتا ہے۔ ملزم کو عرس، سرکس سمیت دیگر عوامی مقامات پر تلاش کیا جائے۔

آئی جی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچز ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی نظر رکھیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے حوالے سے ویڈیو کلپ کیبل پر بھی نشر کیے جائیں۔ ملزم کو گرفتار کرانے والے کی شناخت صیغہ راز میں رکھیں گے۔آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق گرفتاری میں مدد کرنے والوں کو انعامی رقم دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -