پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کس کی دریافت ہیں؟ انضمام الحق نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کس کی دریافت ہیں؟ انضمام ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کس کی دریافت ہیں؟ انضمام الحق نے بتا دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے شاہین آفریدی کو مشتاق احمد اور مدثر نذر کی دریافت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس کا کریڈٹ دینا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب کوئی نوجوان اپنی پرفارمنس دیتا ہے تو خوشی ہوتی ہے اور اگر وہ نوجوان پاکستانی ہو خوشی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ شاہین آفریدی اپنی عمر کے کھلاڑیوں سے زیادہ بردباد لگ رہے ہیں لیکن ان کے ان فٹ ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا بائیں ہاتھ کے باﺅلر کی سلیکشن دیکھ بھال کیساتھ کرنی چاہیے۔

انہوں نے ماضی کے فاسٹ باﺅلر محمد زاہد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے وقت میں پاکستان ٹیم کا حصہ بننے والے زاہد ملک کا سرمایہ تھے لیکن انہیں صحیح استعمال نہیں کیا گیا اور وہ کمر کی انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے ایسا باہر ہوئے کہ دوبارہ کم بیک نہیں کر پائے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اس وقت اپنی عمر کے اعتبار سے زیادہ محنت کر رہے ہیں اور اس کیساتھ ہی ان کی انجری کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، وہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران بھی اس رفتاری کے ساتھ گیند نہیں کر سکے جتنی وہ کرسکتے تھے، وہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں، اس سے کھلاڑی کی صلاحیتوں میں بہت زیادہ بہتری آتی ہے۔ 

مزید :

کھیل -