”بس کر دو ظالمو“ شعیب اختر کی اپنے بچوں کیساتھ دلچسپ تصویر وائرل 

”بس کر دو ظالمو“ شعیب اختر کی اپنے بچوں کیساتھ دلچسپ تصویر وائرل 
”بس کر دو ظالمو“ شعیب اختر کی اپنے بچوں کیساتھ دلچسپ تصویر وائرل 
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی اپنے بچوں کیساتھ دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹوں میکائل اور مجدد کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے کمر پر چڑھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میکائل اور مجدد اپنے والد کے ساتھ کھیل رہے تھے جس کے بعد شعیب اختر نے انہیں پیار سے ظالم کہہ دیا اور لکھا ”میکائل اور مجدد کا ابا پر حملہ، اوئے بس کرو ظالموں۔“ 

واضح رہے کہ شعیب اختر 25 جون 2014ءکو رباب خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2016ءمیں ان کے پہلے بیٹے میکائل کی پیدائش ہوئی اس کے بعد حال ہی میں وہ دوسری بار والد بنے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -