نوازشریف نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیا  پھر برطانوی ہائی کمیشن نے وارنٹ کس طرح پہنچائے؟ جانئے

نوازشریف نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیا  پھر برطانوی ہائی کمیشن ...
نوازشریف نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیا  پھر برطانوی ہائی کمیشن نے وارنٹ کس طرح پہنچائے؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی ہائی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیاہے  جس پر برطانوی ہائی کمیشن نے بذریعہ ای میل نوٹس کی کاپیاں سابق وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاریخوں پر نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری 17 ستمبر کو ہی لندن ہائی کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔ ہائی کمیشن جس پیشرفت سے آگاہ کرے گا وہ عدالت کے علم میں لائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وارنٹ برطانوی وقت کے مطابق صبح 10:30 پر بھیجے گئے۔نوٹس میں کہا گیا تھا نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ اسلام آبادہائی کورٹ کا 2رکنی بینچ آج نواز شریف کی درخواستوں پر سماعت کریگا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل برطانوی ہائی کمیشن کی دستاویزعدالت میں پیش کریں گے۔

مزید :

قومی -