موٹروے کیس، مرکزی ملزم عابد کے سوتیلے بیٹے سمیت مزید 2 افراد گرفتار

موٹروے کیس، مرکزی ملزم عابد کے سوتیلے بیٹے سمیت مزید 2 افراد گرفتار
موٹروے کیس، مرکزی ملزم عابد کے سوتیلے بیٹے سمیت مزید 2 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ننکانہ،لاہور(کرائم رپورٹر،نمائندہ خصو صی،آئی این پی) موٹروے بداخلاقی کیس کے گرفتار ملزم شفقت کی شناخت پریڈ نہیں ہوسکی اور نہ ہی تاحال متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ ہوا ہے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق موٹروے بداخلاقی کیس میں پولیس تفتیش نقائص کا شکار ہے اور تاحال کیس کے مرکزی ملزمان میں سے گرفتار ملزم شفقت کی شناخت پریڈ نہیں ہوسکی اور نہ ہی تاحال متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور جوڈیشل ریمانڈ تک شناخت پریڈ کرانا لازم ہے، تاہم متاثرہ خاتون کے عدم تعاون سے تفتیش سرد مہری کا شکار ہے۔گجر پورہ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ملزم کے سالے اور سوتیلے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے عابد علی کی سالی کشور بی بی کے گھر سے عابد علی کو پکڑا جس کی نشاندہی پر بیٹے اظہر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ کشور بی بی کا موقف ہے کہ عابد علی کی گرفتاری کیلئے پولیس کیساتھ پورا تعاون کر رہے ہیں لیکن پھر بھی پولیس ہمیں اس شک کی بناءپر پریشان کر رہی ہے کہ ہمارا ملزم عابد علی کیساتھ رابطہ ہے۔

دریں اثنا، آئی جی نے ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے تمام اضلاع کو مراسلہ بھجوا دیا، ملزم کے حوالے سے آگاہی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی، مراسلہ میں پولیس کو ہدا یت کی گئی کہ ملزم ممکنہ طور پر درباروں، امام بارگاہوں میں چھپا ہو سکتا ہے، ملزم کو عرس،سرکس، شیلٹرز ہومز میں بھی تلاش کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچزخفیہ مقامات پرنظر رکھیں، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچز ملزم کی گرفتاری میں کردارادا کریں،ملزم کے حوالے سے ویڈیوکلپ کیبلز پر نشر کرنے کی ہدایت کی گئی۔