بھارتی کسانوں کی حالت زار، مشہور رقاصہ سپنا چوہدری ہریانوی بھی میدان میں آگئیں

بھارتی کسانوں کی حالت زار، مشہور رقاصہ سپنا چوہدری ہریانوی بھی میدان میں ...
بھارتی کسانوں کی حالت زار، مشہور رقاصہ سپنا چوہدری ہریانوی بھی میدان میں آگئیں
کیپشن:    سورس:   Instagram/itssapnachoudhary

  

چندی گڑھ(ویب ڈیسک)بھارت کی مشہور رقاصہ ” سپنا چوہدری ہریانوی “ بھی اپنے دیس میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلموں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور انہوں نے عوام سے سشانت سنگھ کی طرح غریب کسانوں کیلئے بھی باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپنا چوہدری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے لئے لوگ نکل کر باہر آئے، سبھی نے ایک ساتھ مل کر ان کے لئے اپنے احساسات ظاہر کئے، لوگوں کے دباؤکا ہی نتیجہ ہے کہ آج ان کی خودکشی کی تحقیقات سی بی آئی کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ڈرگز، اقربا پروری اور غلط چیزوں کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن اسی دوران ہمیں کسانوں کے لئے بھی اتنی ہی حساسیت دکھانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ سبھی سے درخواست ہے کہ ہمارے کسانوں کے لئے بھی آواز اٹھائیے۔

View this post on Instagram

आप सभी से विनती है हमारे अन्न दाता के लिए भी आवाज़ उठाएँ ।

A post shared by Sapna Choudhary (@itssapnachoudhary) on

سپنا نے ویڈیو میں کہا کچھ وقت پہلے کسانوں کا احتجاج ہوا تھا لیکن اس دوران انہیں ماراگیا۔ اس واقعہ سے متعلق بھی میڈیا کچھ نہیں دکھا رہاہے ، میں درخواست کرتی ہوں کہ آپ کسانوں کی بات کو اپنے توسط سے اٹھائیں۔ ساتھ ہی حکومت سے بھی یہ درخواست ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبات کو سنے۔سپنا نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی جگہ سے آتی ہوں جہاں کسان کو بہت اونچا درجہ دیا جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -