معروف فٹ بالر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

معروف فٹ بالر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
معروف فٹ بالر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
کیپشن:    سورس:   InstaGram

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر گنڈوگان کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں جس پر انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کی جانب سے اپنے کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 29 سالہ گنڈوگان کی جلد صحت یابی کیلئے کلب سے جڑے تمام افراد دعاگو ہیں۔ اس سے قبل مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں ریاد ماہریز اور ڈیفینڈر ایمریک لیپورٹے کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا تاہم دونوں صحت یابی کے بعد اپنی ٹیم کیساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فٹ بال کی دنیا کے معروف کھلاڑی نیمار بھی کورونا میں مبتلا رہ چکے ہیں، ترکی کے سابق فٹ بال گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوئے تھے، 46 سالہ رشدی نے سال 2002ءورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ترکی کو سیمی فائنل تک پہنچایا تھا۔

مزید :

کھیل -