آئی پی ایل کے ابتداءمیں ہی دہلی کیپٹلز کو زوردار جھٹکا لگ گیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز دہلی کیپٹلز کے آف سپنر روی چندرن ایشوین زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث دیگر ساتھی کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہلی کیپٹلز کے آف سپنر روی چندرن ایشوین کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ کے دوران اس وقت زخمی ہوئے جب انہوں نے ڈائیو لگا کر گیند روکنے کی کوشش کی۔
ایشوین اس کوشش کے دوران بری طرح گرے جس سے ان کے کندھے پر چوٹ آئی اور وہ میدان بدر ہو گئے تاہم ٹیم کے کپتان شریاس ائیر نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اگلے میچ کیلئے دستیاب اور میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی انتہائی بدترین صورتحال کے باعث رواں سال آئی پی ایل کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیا جا رہا ہے۔