روہت شرماءنے آئی پی ایل کی پہلی گیند پر ہی نئی تاریخ بنا ڈالی، بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا 

روہت شرماءنے آئی پی ایل کی پہلی گیند پر ہی نئی تاریخ بنا ڈالی، بڑا ریکارڈ ...
روہت شرماءنے آئی پی ایل کی پہلی گیند پر ہی نئی تاریخ بنا ڈالی، بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا 
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما ٹورنامنٹ کی پہلی گیند پر چوکا لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے ہر میچ میں ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں اور رواں سیزن کی پہلی گیند پر بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا جب روہت شرما نے ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا جو گزشتہ 12 سیزنز میں دیکھنے کو نہیں ملا تھا۔ روہت شرما نے آئی پی ایل 2020ءکی پہلی ہی گیند پر زبردست چوکا لگایا اور بہترین شروعات کی، روہت شرما نے دیپک چاہر کی گیند پر شاندار کوور ڈرائیو لگائی اور ٹورنامنٹ کی پہلی گیند پر چوکا لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ 

روہت شرما نے ریکارڈ ساز شروعات تو ضرور کی مگر وہ بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور پیوش چاولہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے پیوش چاولہ کی گیند کو مڈ آف کے اوپر سے کھیلنے کی کوشش کی مگر اس کوشش میں سیم کیورین کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ ان کے آﺅٹ ہوتے ہی کوئنٹن ڈی کاک بھی آﺅٹ ہو گئے۔ 

مزید :

کھیل -