پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا معاملہ، دونوں بورڈز کیا کر رہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا معاملہ، دونوں بورڈز کیا کر رہے ...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا معاملہ، دونوں بورڈز کیا کر رہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ساﺅتھ افریقہ( سی ایس اے) کے درمیان سیریز کیلئے نئی ونڈو تلاش کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں مختصر دوراینے کی سیریز کیلئے جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اس سیریزکوفی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے اور جنوبی افریقہ میں ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہو سکا۔ 
پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کیلئے کام ہورہا ہے البتہ کورونا وائرس کی وجہ سے شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے تاہم نئی ونڈو نکال کراس سریزکویقینی بنایاجائے گا جبکہ پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ چکی ہے البتہ بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم سمیت کئی کھلاڑی کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ دیگر کرکٹرز نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے ڈومیسٹک ٹیموں کے ساتھ ہیں۔ 

مزید :

کھیل -