اعصام الحق نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اعصام الحق نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
اعصام الحق نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن:    سورس:   Twitter/@aisamhqureshi

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف ٹینس سٹار اعصام الحق نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز میں فتح کیساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے مالدووا سے تعلق رکھنے والے پارٹنر رادو البرٹ کے ہمراہ کھیلتے ہوئے برطانوی جوڑی جمی مرے اور نیل شپلسی کے خلاف جیت حاصل کر کے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی ہے۔ 

دلچسپ مقابلے کی پہلی گیم میں اعصام الحق اور ساتھی کھلاڑی کو 0-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے بعد دونوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے راﺅنڈ میں 5-7 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرا راﺅنڈ 8-10 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ 

مزید :

کھیل -