ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کیلئے کہاں جائیں گے؟ زبردست خبر آ گئی

ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کیلئے کہاں جائیں گے؟ زبردست خبر آ ...
ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کیلئے کہاں جائیں گے؟ زبردست خبر آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کیلئے فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے اور ان کیلئے سپانسر کی تلاش کیساتھ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کو ٹریننگ پلان بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کے سلسلے میں ایتھلیٹ ارشد ندیم فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے باصلاحیت ایتھلیٹ سے میڈل کی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں جبکہ ارشد ندیم جیولین تھرو ایونٹ میں اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کے مطابق ارشد کو فن لینڈ بھجوانے کیلئے پرعزم ہیں، ارشد اس وقت 90 میٹر تھرو کررہے ہیں اور مزید اچھی کوچنگ اور تیاری سے وہ اولمپکس میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ پاسکتے ہیں۔ ارشد کیلئے سپانسر کی تلاش کے ساتھ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کو بھی ٹریننگ پلان بھجوادیا ہے، امید ہے کہ جلد ارشد ندیم بیرون ملک جاکر ٹریننگ کرسکیں گے۔

مزید :

کھیل -