پی پی پی سعودی عرب کی کامیاب اے پی سی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد

پی پی پی سعودی عرب کی کامیاب اے پی سی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد
پی پی پی سعودی عرب کی کامیاب اے پی سی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین، سنیر نائب صدر ریاض راٹھور، نائب صدور جاوید ملک، اظہر شفیق گجر، سردار نصیر خان، جنرل سیکرٹری سردار رازق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری آفتاب ترابی، انفارمیشن سیکرٹری زمرد خان سیفی، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری فہیم میتلا، سیکرٹری مالیات الیاس اعوان، پی آر او افضل گوندل، الیاس مہر، ملک شفیق، عبدالقادر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب اے پی سی منعقد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی. 

مبارک باد کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پورے پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں بالخصوص میاں نواز شریف، مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن اور باقی تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کر کے یہ بتا دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو سب کو اکٹھا کر سکتی ہے، یہ دن سب جمہوری سوچ رکھنے والے افراد کے لیے انتہائی اہم دن ہے موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں. 

بلاول بھٹو کے نام مبارکباد کے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب اے پی سی کے متفقہ اعلامیہ اور جمہوری جدوجہد کے اعلان پر ہم سب APDA کے ساتھ ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں.