نیشنل ٹی 20 کپ میں کمنٹری کیلئے پی سی بی کا وسیم اکرم سے رابطہ، رمیز راجہ کے علاوہ اور کسے پینل میں شامل کیا گیا؟

نیشنل ٹی 20 کپ میں کمنٹری کیلئے پی سی بی کا وسیم اکرم سے رابطہ، رمیز راجہ کے ...
نیشنل ٹی 20 کپ میں کمنٹری کیلئے پی سی بی کا وسیم اکرم سے رابطہ، رمیز راجہ کے علاوہ اور کسے پینل میں شامل کیا گیا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ کی پروڈوکشن بہتر بنانے کیساتھ ساتھ کمنٹری کی بہتری کیلئے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے وسیم اکرم کیساتھ رابطہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ میں اردو کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے اور پی سی بی نے اس حوالے سے وسیم اکرم کیساتھ رابطہ بھی کر لیا ہے۔ 

نجی خبر رساں ادارے سماءنیوز کے مطابق وسیم اکرم اور رمیز راجہ کیساتھ بازید خان بھی کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے اور اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائیں گے۔ 

مزید :

کھیل -