سیمونا ہالیپ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سیمونا ہالیپ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
سیمونا ہالیپ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن:    سورس:   Twitter/@Simona_Halep

  

روم (آئی این پی) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو سیمونا ہالیپ نے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی انجری مسائل کا شکار کیرولینا پالیسکووا کو ہرا کر اٹایلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، سیمونا ہالیپ کا رواں سال تیسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس سے قبل یہ پہلا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں 28 سالہ عالمی نمبر دو ٹینس سٹار سیمونا ہالیپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا کے خلاف پہلا سیٹ 0-6 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں سیمونا ہالیپ کو 1-2 سے برتری حاصل تھی کہ کیرولینا انجری مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور سیمونا ہالیپ نے باآسانی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

سیمونا ہالیپ نے 2018ءمیں فرنچ اوپن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا، کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے ہونے والے کھیلوں کے وقفے کے بعد دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے پر وہ لگاتار 14 میچز جیت چکی ہیں۔ 

واضح رہے کہ سیمونا ہالیپ فرنچ اوپن کی آسٹریلوی دفاعی چیمپین ایشلی بارٹی کی عدم موجودگی میں گرینڈ سلیم ایونٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گی، ایشلی بارٹی کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے آسٹریلیا سے سفر نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ 

مزید :

کھیل -