افغان مفاہمتی عمل، سعودی عرب نے حمایت کردی

افغان مفاہمتی عمل، سعودی عرب نے حمایت کردی
افغان مفاہمتی عمل، سعودی عرب نے حمایت کردی
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہوئے افغان عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا ہے۔افغان مفاہمتی عمل سے متعلق سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حالیہ مفاہمتی کوششوں کا جائزہ لیتی رہی ہے، سعودی عرب افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تشدد کم کرنے اور امن و استحکام لانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب افغانستان اور افغان عوام کی خواہشات پوری کرنے کے لیے ان کے ساتھ تھا اور ہے۔

مزید :

عرب دنیا -