پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کا جوان شہید

 پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کا جوان شہید
 پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کا جوان شہید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سرحد پر سے فائرنگ پاک فوج کی چوکی پر کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی 24 سالہ صابر شاہ شہید ہو گئے۔فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات باجوڑ سیکٹر میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پار سے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ دو ماہ قبل بھی سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ میں 3 شہری شہید اور 7 زخمی ہو گئے تھے جن میں دو سپاہی بھی شامل تھے۔

مزید :

قومی -