” سب سے زیادہ شیریں مزاری بولتی ہیں “ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسد عمر کا اعتراض ، وزیراعظم نے کیا ہدایات جاری کر دیں ؟ جانئے 

” سب سے زیادہ شیریں مزاری بولتی ہیں “ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسد عمر کا ...
” سب سے زیادہ شیریں مزاری بولتی ہیں “ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسد عمر کا اعتراض ، وزیراعظم نے کیا ہدایات جاری کر دیں ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وزراءکے بیانات کا نوٹس لے لیاہے اور غیر ضروری بیانات دینے سے روک دیاہے ۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی وزیر فضول بات نہ کرے ، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی ، کوئی وزیر مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا ۔ اس عمر نے شیریں مزاری کے متعدد بیانات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ شیریں مزاری بولتی ہیں ۔

عمران خان نے اسلام آباد میں گرین ایریا میں جیل کی تعمیر پر اظہار ناراضی کیا اور کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کاشکارہے ، گرین ایریا کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،حکومتی موقف سے آگاہ کیاجائے۔

اجلاس کے دوران فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو گاڑیوں کی امپورٹ سے پابندی ہٹانے کی تجویز دی جس پر عمران خان نے اتفاق کیا ۔ اجلاس کے دوران خواتین اور بچوں کے تحفظ سے متعلق بل کے مسودے پر بریفنگ دی گئی ۔ عمران خان نے کہا کہ بل جلد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں لایا جائے ،خواتین اوربچوں سے جنسی زیادتی کے ملزمان کوسزائیں دیں گے۔

مزید :

قومی -