مولانا فضل الرحمان کو نیب نے طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان کو نیب نے طلب کرلیا
مولانا فضل الرحمان کو نیب نے طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطا بق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں، مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو نیب خیبر پختونخواکے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے کہا گیا ہے کہ وہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ثبوت دیں، مولانا فضل الرحمان کو نیب کے پی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اسرار الحق کے سامنے پیش ہونے کاکہا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -