جاپان میں سٹورز میں انسانوں کی جگہ روبوٹس نے کام شروع کردیا، لیکن انہیں کنٹرول کیسے کیا جاتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے 

جاپان میں سٹورز میں انسانوں کی جگہ روبوٹس نے کام شروع کردیا، لیکن انہیں ...
جاپان میں سٹورز میں انسانوں کی جگہ روبوٹس نے کام شروع کردیا، لیکن انہیں کنٹرول کیسے کیا جاتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے 
سورس: youtube/WorldTeach

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جب کورونا وائرس کی وباءپھیلی تو ووہان سمیت چین کے کئی شہروں میں مریضوں کے علاج اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے ہائی ٹیک ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا۔ ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق بعض میڈیکل سنٹرز میں روبوٹس بھی استعمال کیے گئے جو مریضوں کے ٹیسٹ کرنے، انہیں ادویات دینے اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر کئی امور سرانجام دے سکتے تھے۔ اس کے بعد دیگر ممالک میں بھی ہسپتالوں سمیت کئی عوامی مقامات پر روبوٹس کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ان روبوٹس کو تو کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر بروئے کار لایا گیا تھا اور لایا جا رہا ہے مگر ایسا لگ رہا ہے کہ وباءختم ہونے کے بعد بھی اب روبوٹس کا ہماری زندگیوں میں چلن پہلے سے عام ہو جائے گا کیونکہ جاپان نے ورک فورس کی کمی پر قابو پانے کے لیے کئی طرح کے سٹورز پر 7فٹ لمبے روبوٹس سے کام لینا شروع کر دیا ہے۔ 
سی این این کے مطابق عمررسیدہ آبادی کی شرح بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے جاپان میں لیبر کی بہت کمی واقع ہو چکی ہے اور سٹورز اور کمپنیوں وغیرہ کو ملازم تلاش کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے وہ انسان ملازمین کی جگہ روبوٹس کو کام پر لگا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان 7فٹ لمبے روبوٹس ’دی ماڈل ٹی‘ (The Model T)ہیں جو جاپان کی دوسری بڑی سٹور چین فیملی مارٹ نے روبوٹکس کمپنی ٹیل ایگزسٹینس (Telexistence)کے اشتراک سے تیار کروائے ہیں۔ ان اینڈرائیڈ روبوٹس کو انسان ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلاتے ہیں تاہم ایک ہی آدمی سٹور میں بیک وقت کئی روبوٹس کو آپریٹ کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹس بھاری اشیاءاٹھانے، انہیں ایک سے دوسری جگہ لیجانے اور ترتیب سے رکھنے سمیت کئی کام کر سکتے ہیں۔