حکومت نے جان بچانے والی 94ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

حکومت نے جان بچانے والی 94ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
حکومت نے جان بچانے والی 94ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کورونا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائی کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ کابینہ اجلاس کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کے علاج کے لیے میڈیسن کی قیمت 10ہزار سے کم کر کے 8400روپے کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسر، ہارٹ اٹیک سمیت 94ادویات جن کا پچھلے دنوں قلت کا سامنا تھا ان کی قیمتیں مناسب سطح پر لانے اور مارکیٹ میں دستیابی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات کی ہرممکن دسیتابی کی کوشش کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خا ن کو صحت کے شعبے کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جان بچانے والی 94ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ان ادویات میں ہارٹ اٹیک،کینسر ،مرگی  اور آئی ڈراپس سمیت دیگر اد ویات شامل ہیں۔

مزید :

قومی -