’پاکستان کے لیے اپنی زندگی قربان کردوں گی‘ پاکستانی بچوں کی ایک اسمبلی جو دنیا میں وائرل ہوگئی، اب اس کی میزبانی کرنے والی سینیٹر سحر کامران نے بھی موقف دے دیا

’پاکستان کے لیے اپنی زندگی قربان کردوں گی‘ پاکستانی بچوں کی ایک اسمبلی جو ...
’پاکستان کے لیے اپنی زندگی قربان کردوں گی‘ پاکستانی بچوں کی ایک اسمبلی جو دنیا میں وائرل ہوگئی، اب اس کی میزبانی کرنے والی سینیٹر سحر کامران نے بھی موقف دے دیا
کیپشن:    سورس:   youtube/ii_dpressed

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ بریگیڈ کی بھی کچھ سمجھ نہیں آتی کہ اسے کیا پسند ہے اور کیا نا پسند، کہ اب انہوں نے ایک سکول کے طالب علموں کے جذبہ حب الوطنی کے اظہار کا بھی تمسخر اڑانا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کی رہنماءاور سابق سینیٹر سحر کامران کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں وہ سکول کے بچوں کے ساتھ موجود ہوتی ہیں اور بچے پاکستان سے محبت کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں اور بتا رہے ہوتے ہیں کہ وہ بڑے ہو کرکیا کریں گے۔ ایک بچہ کہتا ہے کہ وہ بڑا ہو کر آرمی میں جائے گا اور انڈیا کو تباہ کر دے گا۔ یہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئیں اور ان پر میمز بننے لگیں اور انٹرنیٹ بریگیڈ نے سحرکامران کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا کہ وہ سکول کے بچوں کو نفرت سکھا رہی تھیں۔ اب سحر کامران نے انٹرنیٹ بریگیڈ کی اس تنقید کا جواب دے دیا ہے۔

ویب سائٹ نیا دور ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سحرکامران نے کہا ہے کہ ”یہ ویڈیوز پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی ایک تقریب کی ہیں۔ 10سال قبل میں اس سکول کی پرنسپل رہ چکی ہوں۔“ سحر کامران نے کہا کہ ”ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک سے لگاﺅ کا اظہار کر سکے اور ان ویڈیوز میں میں اور پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ کے طالب علم یہی کر رہے تھے۔ان ویڈیوز کی وجہ سے مجھے انٹرنیٹ پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بچوں کا بھی مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ٹرولنگ سے نہ صرف مجھے ذاتی حیثیت میں تکلیف پہنچی ہے بلکہ اس سے ہزاروں میل دور بیٹھے ان بچوں کا دل بھی دُکھا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین ان کی وطن سے محبت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔میں ان ٹرولرز کو کہنا چاہتی ہوں کہ میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتی ہوں اور وقت آنے پر اس کے لیے جان بھی دے سکتی ہوں۔ تم لوگوں کے تمسخر کی وجہ سے میں یا میرے سکول کے بچے اپنے وطن سے محبت کا اظہار ترک نہیں کر سکتے۔“

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -