پاکستانی دھڑا دھڑ موبائل فونز منگوانے لگے، صرف 2 ماہ میں موبائلز کی امپورٹ میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ جان کر یقین نہ آئے

پاکستانی دھڑا دھڑ موبائل فونز منگوانے لگے، صرف 2 ماہ میں موبائلز کی امپورٹ ...
پاکستانی دھڑا دھڑ موبائل فونز منگوانے لگے، صرف 2 ماہ میں موبائلز کی امپورٹ میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ جان کر یقین نہ آئے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے گزشتہ 2ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں حیران کن طور پر 87.37فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ اضافہ مالی سال 2020-21ءکے جولائی اور اگست کے مہینوں میں ہوا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 16کروڑ 35لاکھ 19ہزار ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے جبکہ رواں سال جولائی اور اگست میں 30کروڑ 63لاکھ 83ہزار ڈالر کے فونز درآمد کیے گئے۔

پاکستان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ”موبائل فون کی سال بہ سال کی بنیاد پر درآمدات میں 85.84فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اگست2019ءسے 8کروڑ 52لاکھ 24ہزار ڈالر سے یہ شرح اگست 2020ءتک بڑھ کر 15کروڑ 83لاکھ 84ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح ماہانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمد میں 7.02فیصد اضافہ ہوا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -