سہیلی کے مذاق نے حاملہ خاتون کا حمل ضائع کردیا، انتہائی افسوسناک خبر

سہیلی کے مذاق نے حاملہ خاتون کا حمل ضائع کردیا، انتہائی افسوسناک خبر
سہیلی کے مذاق نے حاملہ خاتون کا حمل ضائع کردیا، انتہائی افسوسناک خبر

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک سہیلی کے عملی مذاق نے دوسری کا حمل ضائع کروا دیا۔ دی مرر کے مطابق 20سالہ کیلی ہیریسن نامی یہ لڑکی اپنی سہیلی میگن میرڈتھ کے ساتھ اپنے گھر میں موجود تھی۔ اس دوران میگن اچانک کیلی کی کارکی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئی اور اندر سے دروازہ لاک کر لیا اور گاڑی چلا کر گھر سے باہر نکال لی۔ کیلی نے اسے روکنے کی کوشش کی تاکہ وہ اس کی گاڑی نہ لیجا سکے۔ اسی کوشش میں کیلی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ گئی تاہم میگن نے گاڑی نہ روکی۔

سڑک پر میگن نے گاڑی کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی اور اچانک بریک لگا دی جس سے کیلی سڑک پر گر گئی اور اس کے گھٹنے اور کہنی کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور اس کا حمل بھی ضائع ہو گیا۔اس خوفناک مذاق کے باعث دونوں کی دوستی بھی ختم ہو گئی اور کیلی نے میگن کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔ یہ مقدمہ کارڈف کراﺅن کورٹ میں چل رہا ہے جہاں آئندہ پیشی پر میگن کو سزا سنائی جائے گی۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے میگن نے کہا ہے کہ میں نے یہ حرکت صرف مذاق میں کی تھی اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ کیلی حاملہ ہے۔ اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں یہ کام کبھی نہ کرتی۔

مزید :

برطانیہ -