ایس ای سی پی نےمعلومات کی فراہمی کے  فریم ورک کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نےمعلومات کی فراہمی کے  فریم ورک کی منظوری دے دی
ایس ای سی پی نےمعلومات کی فراہمی کے  فریم ورک کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد(آ ئی این پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عالمی  معیار کے تحت  معلومات کی فراہمی کے  فریم ورک کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے  ریگولیٹری اور اوورسائٹ کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیار کی پاسداری کرتے ہوئے،  شرکاء  اور عوام  الناس کو فنانشل  مارکیٹ انفراسٹرکچرز (ایف ایم آئی)  اور ایس ای سی پی کی ریگولیٹری، نگرانی اور  اوورسائٹ کی پالیسیوں کی بہتر تفہیم کے لئے مناسب معلومات کی  فراہمی کے  فریم ورک کی منظوری دے دی    ہے۔معلومات کی فراہمی کافریم ورک فنانشل مارکیٹ انفراسٹرکچر  کے اصولوں کے  مطابق تیار کیا گیا ہے جو گورننس، رسک مینجمنٹ اورمارکیٹ  کے شرکاء  کے مفادات کے تحفظ کے معیارات سے متعلق ہیں۔یہ معیار بین الاقوامی تنظیم برائے سکیورٹیز کمیشن (آئی  او ایس سی او) اور کمیٹی برائے ادائیگیوں اور مارکیٹ انفراسٹرکچرز (سی پی ایم آئی) نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں  جبکہ  آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ان کی تصدیق کی ہے۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) جو کہ  کلئیرنگ، سکیورٹیز کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے، ڈیریویٹرز اور دیگر مالی لین دین کی سہولت فراہم کرتی ہیں یہ پاکستان کے   اہم فنانشل  مارکیٹ انفراسٹرکچرز ہیں  ۔ دونوں ادارے ایس ای سی پی کے زیر انتظام ہیں  اور مالی استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس سے قبل، اداروں کے  معیارات کو ایس ای سی پی  نے  ورلڈ بینک کی معاونت سے بطور فنانشل مارکیٹ انفراسٹرکچر این سی سی  پی ایل اور سی ڈی سی کا جائزہ لیا  تھا اور  بڑے پیمانے پر پی ایف ایم آئی  کے اصولوں کیمطابق پایا تھا۔ ا۔ اس  جائزے کی بنیاد پر، این سی سی پی  ایل اور سی ڈی سی کے لئے  معلومات کی فراہمی کی دستاویزات تیار کی گئیں تاکہ مارکیٹ  کے شرکاء  اور عوام الناس کو ایف ایم آئی کی سرگرمیوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے معلومات  دستیاب ہوں۔ جبکہ  ایف ایم آئیز کے ضمن میں ایس ای سی پی کی  ریگولیٹری، نگرانی اور  اوورسائٹ  پالیسیوں کی معلومات کی فراہمی کے لئے  ایک  علیحدہ دستاویز تیار کی گئی ہیں۔ معلومات کی فراہمی کی  یہ دستاویزات  متعلقہ ویب سائٹس کے ذریعہ عام لوگوں کو فراہم کی جائیں گی اور انہیں  باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔توقع کی جارہی ہے کہ ایف ایم آئیز میں عالمی معیار کی تعمیل سے  پاکستان کے مالیاتی نظام  پر مارکیٹ شرکاء خصوصا بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

بزنس -